اہم ترین خبریںسعودی عرب

فحش امریکی رقاصہ نکی مناج نے آل سعودکی میزبانی کو ٹھکرا دیا

خبر کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی حکومت نے امریکی گلوکارہ سے 18 جولائی کو جدہ شہر میں پرفارمنس کے لیے وقت لیا تھا ۔۔ دنیا بھر کی تنقید اور مسلمانوں کی منت سماجت سے بے پروا ہوکر ابن عبدالوہاب نجدی کی روحانی اولاد کی خوشی دیدنی تھی۔

شیعت نیوز: فحش حرکات کی وجہ سے مشہور ہم جنس پرست امریکی گلوکارہ نکی مناج نے حرمین شریفین پر مسلط وہابی حکمرانوں سے زیادہ غیرت دکھادی۔

امریکی ریپ گلوکارہ نکی مناج نے وہابی سعودی حکمرانوں کی میزبانی کو ٹھکرا دیا ۔

خبر کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی حکومت نے امریکی گلوکارہ سے 18 جولائی کو جدہ شہر میں پرفارمنس کے لیے وقت لیا تھا ۔۔ دنیا بھر کی تنقید اور مسلمانوں کی منت سماجت سے بے پروا ہوکر ابن عبدالوہاب نجدی کی روحانی اولاد کی خوشی دیدنی تھی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:معروف عریاں امریکی ریپر نِکی مناج سرزمین کعبتہ اللہ پرفحاشی کی محفل سجانے کیلئےتیار

لیکن افسوس یہ ہوا کہ نکی مناج نے اعلان کردیا ہے کہ چونکہ وہ ہم جنس پرست ہے اوردنیا بھر کے ہم جنس پرستوں کی حمایت کررہی ہے سعودی عرب وہ ملک ہے جہاں ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں ہے لہذا وہ جدہ میں پرفارمنس کرکے دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو تکلیف پہنچانے کا رسک نہیں لے سکتی۔

نکی مناج کو معلوم تھا کہ سعودی شیوخ عورتوں کے دلدادہ ہیں، بالخصوص امریکی اور مغربی خواتین پر تو نجدی جان، مال اور دولت سب کچھ نچھاور کردیتے ہیں ۔ سعودی شیوخ تو مغربی طوائفوں کے قدموں میں لیٹ جاتے ہیں، نکی مناج اگر جدہ آجاتی تو اسے دولت کے ساتھ تول دیا جاتا لیکن یہ بازاری عورت سعودی حکمرانوں کو یہ سبق دے گئی ہے کہ دولت ہی سب کچھ نہیں، وژن اور نظریہ بھی کوئی چیز ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:عین ایام حج میں سرزمین مقدس حجاز میں فحش ترین امریکی ڈانسر کے شو کی تیاریاں عروج پر

ہم جنس پرستی، صحیح یا غلط، نکی مناج کا نظریہ تھا اور نکی مناج جیسی فحش گلوکارہ نے بھی نظریے کی خاطر سعودیوں کی دولت کو لات مار دی۔

مداحوں کا دل رکھنا بھی کوئی معنی رکھتا ہے، سعودی عرب پر مسلط بادشاہوں نے تو دنیا کے ایک ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی پروا نہیں کی، حجاز مقدس کے تقدس کی پروا نہیں کی لیکن نکی مناج نے اپنے ہم جنس پرست مداحوں کے جذبات کا خیال کیا۔

معلوم ہوا کہ شیخ سدیس، شاہ سلمان، شہزادہ محمد بن سلمان اور حرمین شریفین پر قابض حکمرانوں میں ایک بازاری عورت جتنی غیرت بھی باقی نہیں رہی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close