دنیا

نائیجیریا: آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے دارالحکومت ابوجا میں احتجاجی مظاہرہ

شیعت نیوز : نائیجیریا کے عوام نے بروز بدھ ایک بار پھر دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے مظاہرے کئے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

شیخ زکزاکی اور ان کی اپلیہ کی آزادی کے لئے دارالحکومت ابوجا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے شیخ زکزاکی کی تصویروں کے ساتھ ساتھ بینرز و پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نائیجیرین عالم دین کی غیر مشروط و فوری آزادی کے مطالبات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کی محرم الحرام سے قبل سندھ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیداکرنےکی کوشش

یاد رہے کہ شیخ زکزاکی کو ان کی خراب جسمانی حالت اور جسم کے اندر موجود بموں کے ٹکڑوں کے باوجود گزشتہ تقریبا 5 سال سے بغیر فرد جرم عائد کئے جیل میں قید رکھا گیا ہے۔

قبل ازیں شیخ ابراہیم زکزاکی کے بیٹے محمد ابراہیم زکزاکی نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا تھا کہ نائیجیرین فوج نے صیہونی اشاروں پر میرے 6 بھائیوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: امریکی سفارت خانے کے قریب پھر حملہ، ترک ڈرون حملے میں 16 جاں بحق

واضح رہے کہ نائیجیریا کے معروف عالم دین شیخ زکزاکی کو سال 2015ء میں ان کی اقامت گاہ پر ہونے والے وحشیانہ آپریشن کے بعد زخمی حالت میں اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ اس آپریشن کے دوران شیخ زکزاکی کے 6 بیٹوں سمیت 2,000 سے زائد مسلمان عزاداروں کو بھی شہید کر دیا گیا تھا۔

فوج آیۃ اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر کے لے گئی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ جیل ہی میں ہیں اور ان کی جسمانی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close