اہم ترین خبریںپاکستان

پاکیزہ معاشرے کی تشکیل کے لئے نکاح کو آسان بنانا ہوگا، علامہ مقصودڈومکی

تعجب ہے کہ کچھ لوگ بچیوں کے گھروں سے بھاگ کر کورٹ میرج کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں آج ایک ہندو لڑکی کے اس عمل پر معترض ہیں۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں سید شبیر علی شاہ کاظمی کے فرزند کی سنت اور رضا آباد میں ظہیر حسین انڑ کی نکاح کی  تقریب میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید گلزار علی شاہ ،غلام حسین شیخ ،جمعہ خان ،شمن علی حیدری ،سید کامران شاہ و دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی لاہور کی تنظیم سازی ،ملک شوکت علی اعوان صدر اور جعفر علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نکاح سنت موکدہ اور نسل انسانی کی بقاء کا سبب ہے۔ پاکیزہ معاشرے کی تشکیل کے لئے نکاح کو آسان بنانا ہوگا۔ جہیز اور شادی کی تقریبات میں موجود فضول اور غیر شرعی رسومات کو ختم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی کی پاکستان کے شیعہ سنی عوام میں بڑھتی مقبولیت،تکفیری ملااورنگزیب فاروقی کی بلبلاہٹ عروج پر

انہوں نےکہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ تعجب ہے کہ کچھ لوگ بچیوں کے گھروں سے بھاگ کر کورٹ میرج کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں آج ایک ہندو لڑکی کے اس عمل پر معترض ہیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: تحریک آزادی کشمیر میں ہر آول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے، علامہ مقصود ڈومکی

یہ خبرلازمی پڑھیں: سپہ سالارِ اسلام قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ کے خاتمے کا سبب بنے گی،علامہ مقصود ڈومکی

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close