اہم ترین خبریںپاکستان

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی علامہ طالب جوہری کے فرزند سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

اس موقع پرعلامہ ریاض جوہری صاحب نے خصوصی طور پر زیارت پالیسی پر بھی وفاقی وزیر سے بات چیت کی۔

شیعیت نیوز: خطیب شام غریباں علامہ طالب جوہری رح کی انچولی میں واقعے رہائش گاہ پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور آفتاب جہانگیر کے ہمراہ آمد اور مرحوم علامہ طالب جوہری کے فرزند علامہ ریاض جوہری صاحب سے ملاقات۔

یہ بھی پڑھیں: عراق کے سخی عوام کا اس سال دنیا بھر کے غیر حاضر زائرین کی نیابت میں زیارت اربعین انجام دینے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر پاکستان کے نامور عالم دین ، مفسر قرآن مرحوم علامہ طالب جوہری رح کی رہائش گاہ پہنچ کران کے لیے فاتحہ خوانی کی اور محرم الحرام میں علامہ ریاض جوہری صاحب کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کی جانب سے حکومت مخالفین کی سرکوبی میں بے تحاشہ اضافہ

وفاقی وزیر پیرنور الحق قادری نے علامہ طالب جوہری کی دینی وعلمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ علامہ طالب جوہری کی رحلت سے ایک بڑا خلاء پیدا ہوا ہے، اس موقع پرعلامہ ریاض جوہری صاحب نے خصوصی طور پر زیارت پالیسی پر بھی وفاقی وزیر سے بات چیت کی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close