اہم ترین خبریںپاکستان

نوشہروفیروز میں کالعدم وہابی دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کاخواتین عزاداروں پر حملہ

مقامی پولیس جائے واقعہ پر تاخیر سے پہنچی جس نے مشتعل مومنین کو منتشر کرنے کے لئے شدیدہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا

شیعت نیوز: سندھ کےضلع نوشہرہ فیروز کی تحصیل دریا خان مری میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے مقامی مومنات پر پتھراؤ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی، پولیس کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد مومنین زخمی، مومنین کی جانب سے شدید احتجاج، موبائل سروس بند ہونے کیوجہ سے رابطوں میں مشکلات۔

یہ بھی پڑھیں: چوہنگ لاہور،انتظامیہ کا جلوس عزاپر حملہ آور تکفیریوں کے خلاف کارروائی سے انکار ، دھرنا ختم

تفصیلات کے مطابق آج 9محرم الحرام کو عزاداری سید الشہداءامام حسین ؑ میں مصروف مومنات پر ملک دشمن سعودی نواز کالعدم تکفیری دہشت گردجماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ،مومنین نے واقعے کے خلاف ہائی وے بلاک کرکے اور ٹائر نذرآتش کرکے شدید احتجاج کیا۔

مقامی پولیس جائے واقعہ پر تاخیر سے پہنچی جس نے مشتعل مومنین کو منتشر کرنے کے لئے شدیدہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے باعث متعدد مومنین کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close