کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
سعودی عرب

سعودی عرب نے عمان کی سرکاری شخصیات کو عمرہ سے روک دیا

سعودی عرب میں عمان کے ناظم الامور کی ثالثی اور کوششوں کے باوجود سعودی عرب کے شہری ہوابازی کے حکام نے عمان کے اس طیارے کو جدہ ہوا‏ئی اڈے پر نہیں اترنے دیا جس میں عمان کے ایک سو پچپن مسافر منجملہ اس ملک کی چھے اہم سرکاری شخصیات عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئی تھیں-

عمان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یہ اقدام اس لئے کیا ہے کہ مسقط، علاقے کے معاملات منجملہ قطر اور ایران کے بارے میں سعودی حکومت کی پالیسیوں کا ساتھ نہیں دیتا-

اس درمیان قطر کے وزیراوقاف و اسلامی نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ مناسک حج سے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استفادہ نہ کرے-

حرمین شریفین کے انتظامات پر نگرانی کرنے والی بین الاقوامی کمیٹی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نام ایک خط ارسال کر کے حج کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے تعلق سے سعودی عرب کے اقدامات کی شکایت کی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close