کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
سعودی عرب

مسلمانوں کے پیسہ سے سعودی بادشاہ سلمان کا 1000 افراد کے ہمراہ فرانس کا تفریحی دورہ

سعودی عرب کےامریکہ اور مغرب نواز بادشاہ ملک سلمان رواں ہفتہ کے اختتام پر 1000 افراد کے ہمراہ فرانس کا تفریحی دورہ کریں گے۔ رائے الیوم کے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کےامریکہ اور مغرب نواز بادشاہ ملک سلمان رواں ہفتہ کے اختتام پر 1000 افراد کے ہمراہ فرانس کا تفریحی دورہ کررہے ہیں۔ یہ دورہ سیاسی نہیں بلکہ تفریحی دورہ ہوگا اس دورے میں سعودی بادشاہ گرمی کی چھٹیاں فرانس کے خلیج ژوان کے ساحل میں اپنے ذاتی محل میں گزاریں گے سعودی عرب کے سابق بادشاہ ملک عبداللہ 2005 سے 2015 تک اپنے دورے اقتدار میں چھٹیاں منانے کے لئے فرانس نہیں گئے لیکن ملک فہد نے اس جزیرے میں عیاشی اورعیش و عشرت منانے کے لئے ایک محل خریدا تھا اور وہ ہر سال گرمی کی چھٹیاں منانے کے لئے فرانس کے اس جزیرے میں جاتے تھے ملک فہد کی سنت کو دوبارہ زندہ کرنے اور عیاشی و عیش و عشرت منانے کی لئے سعودی عرب کے موجودہ ڈکٹیٹر بادشاہ ملک سلمان فرانس کے جزیرے ژوان جارہے ہیں اس تفریحی دورے میں ان کے ہمراہ 1000 افراد ہوں گے ۔ اس تفریحی کے اخراجات مسلمانوں کی قابض کی گئی دولت سے کئے جائیں گے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close