اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کا شناختی کارڈ بلاک، وارنٹ گرفتاری جاری

تفصیلات کے مطابق جعلی قاتلانہ حملےکےکیس میں گواہی کیلئے پیش نہ ہونے پراورنگزیب فاروقی کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم اورقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

شیعیت نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت نے ملک دشمن دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئےوارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جعلی قاتلانہ حملےکےکیس میں گواہی کیلئے پیش نہ ہونے پراورنگزیب فاروقی کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم اورقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔انسداددہشت گردی عدالت میں ہفتے کوڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نےعملدرآمد رپورٹ جمع کرادی۔عدالت نے واقعے کے چشم دیدگواہ اورنگ زیب فاروقی کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں: اہل بیت ؑ کے دشمنوں کو صحابی بناکر ہم سے احترام کروایا جائے یہ ہر ہرگز نہیں ہوسکتا،علامہ راجہ ناصرعباس

عدالت نے ڈی آئی جی ایسٹ،ایس ایس پی کرائم برانچ اورایس ایس پی ملیر اورنگزیب فاروقی کوگواہی کیلئے پیش کرنے کا حکم دیا۔اس مقدمے میں 10 گواہوں کے بیان قلمبند کیے جاچکے ہیں۔پولیس کا موقف ہےکہ اورنگزیب فاروقی مقدمےکےچشم دید گواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملت تشیع حالیہ اجتماعات سے کئی گناہ بڑا اجتماع کرنے کی صلاحیت رکھتی لیکن ہم ملک کو بحران میں مبتلانہیں کرناچاہتے، علامہ ساجد نقوی

واضح رہے کہ سال 2014 میں ہونے والے اس جعلی قاتلانہ حملے میں یزید لعین کے پیروکار اورنگزیب فاروقی کا ایک بال بھی نہیں ٹوٹا تھا جبکہ اس کے ڈرائیورعبدالوکیل،گن مین عبدالرحمان، کانسٹیبل ارشد، وحید اور سلیم جاں بحق ہوگئے تھے۔اس کیس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بیلنس پالیسی کے تحت متعدد بےگناہ شیعہ جوانوں کو بلاجواز گرفتارکیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close