اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاک فوج کے جوانوں پر دہشت گرد حملے،ایران کی شدید مذمت ، پاکستانی عوام سے اظہار تعزیت

واضح رہے کہ کل کوسٹل ہائی وے پر اورماڑا کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں سات ایف سی اہلکار اور قافلے کے سات گارڈ شہید ہو گئے جبکہ دہشتگردی کا ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پیش آیا جہاں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 فوجی اہلکار شہید ہوئے۔

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہروں اورماڑا، کوئٹہ اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، شیعہ جوانوں کااغواء، حکومت اختیار کا ناجائز استعمال کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو لگام دے،علامہ باقرزیدی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے گزشتہ دو روز کے دوران اورماڑا، کوئٹہ اور شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہر طرح کی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردانہ کارروائیوں کے مرتکبین، منتظمین، معاونین، سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف جاری لڑائی میں خطے کے تمام ممالک کی شراکت کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھرپر شبیہ علم حضرت عباس ؑ لگانے کے جرم میں بزرگ عزادار کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں بےدردی سے شہید

واضح رہے کہ کل کوسٹل ہائی وے پر اورماڑا کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں سات ایف سی اہلکار اور قافلے کے سات گارڈ شہید ہو گئے جبکہ دہشتگردی کا ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پیش آیا جہاں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 فوجی اہلکار شہید ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close