اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بھارتی و سعودی ایجنٹ مسلم لیگ ن کی وطن دشمنی پر ترجمان پاک فوج کا دبنگ بیان سامنے آگیا

بھارت اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس نے گھبراہٹ میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا

شیعیت نیوز: بھارتی اور سعودی ایجنڈے پر پاک فوج اور ریاست پاکستان کے خلاف سرگرم عمل پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق سپیکر پارلیمنٹ ایاز صادق کے بےبنیاد الزام پر ردعمل دیتے ہوئےترجمان پاک فوج بابرافتخار کا کہنا ہے کہ کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔

پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، دشمن نے رات کی تاریکی میں بدحواسی میں پہاڑوں پر بم گرائے، بھارت اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس نے گھبراہٹ میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا، اللہ کی مدد سے ہمیں دشمن پر واضح فتح نصیب ہوئی، پاکستان کی فتح کو پوری دنیا نے تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے خلاف بھارتی وسعودی سازشیں عروج پر، نواز شریف اور فضل الرحمٰن مرکزی کردار

میجر بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان نے امن کو موقع دیتے ہوئے ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان نے اعلانیہ طور پر دن کی روشنی میں دشمن کو جواب دیا، پاکستان کی قیادت اورافواج ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار تھی، منفی بیانیے سے دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے، ہمیں ذمہ داری سے آگے بڑھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا ممتاز عالم دین حجت الاسلام فاضلیان کی وفات پر اظہار تعزیت

ہم اندرونی اوربیرونی خطرات سے آگاہ ہیں، ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، ایک سوال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مسلح افواج ایک منظم ادارہ ہے، افواج کی قیادت اور رینک کو جدا نہیں کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close