اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان اور چین مل کر امریکہ کے خلاف ایران کی حمایت میں سامنے آگئے

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ اور یک طرفہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیعت نیوز: پاکستان اور چین مل کر امریکہ کے خلاف ایران کی حمایت میں سامنے آگئے۔ پاکستان اور چین نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری معاہدے کی پاسداری اور موقف کی حمایت کردی ہے۔

وزارت خارجہ کے شبعہ ترک اسلحہ کے ڈائریکٹر محمد کامران اختر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کا تحفظ کسی ایک کی نہیں بلکہ تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ لاہور، داتا دربار پر حاضری

اسلام آباد میں جوہری معاہدے کے بارے میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ایٹمی معاہدہ پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کی غرض سے سفارت کاری کا بہترین نمونہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کے خاتمے کا سوچے بھی نہیں، آغا علی رضوی

کامران اختر نے کہا کہ پاکستان تمام فریقوں سے ایٹمی معاہدے پر یکساں عملدرآمد کا خواہاں ہے اور ہمیں امید ہے کہ فریقین باہمی اختلافات کو دوستانہ طریقے سے حل کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا میں اندرآسکتا ہوں !!سندھی ہندو کا بارگاہ امام رضا ؑ میں سوال اورمتولی حرم کاحیرت انگیزجواب

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ اور یک طرفہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون ینگ نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایمٹی معاہدے کے باقی ماندہ ملکوں کو بھی پابندیوں کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قانون نافذ کرنے والے ادارےگستاخِ اہلبیتؑ ستو جمالی کو ریلیف دینے کی کوششوں سے باز رہیں، ایس یوسی دادو

انہوں نے امریکہ سے کہا کہ وہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی غلط پالیسی ختم اور مغربی ایشیا میں فوجیں تعینات کرنے کی دھمکیوں سے باز آجائے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close