اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید

شیعت نیوز: اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جب کہ اس میں سوار پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہوگئے۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا جب کہ ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران پرواز طیارے کا رخ اچانک زمین کی طرف ہوا اور گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کے بعد آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم حضرت علیؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں، میئر کراچی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اور امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں جبکہ شہریوں اور میڈیا کو جائے حادثہ کی جانب نہیں جانے دیا جا رہا۔ طیارہ آبادی سے ہٹ کر جنگل میں گرا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں کمانڈر نعمان اکرم کا کہنا تھا کہ جب بھی قوم و ملک کو ائیر فورس کی ضرورت پڑے گی، ہم انشاءاللہ اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوسکتا ہے وہ ہم اپنے ملک لے لیے کرنے کو تیار ہیں۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے عوام کو کہا کہ آپ سب کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ لوگ محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان ائیر فورس ہمیشہ ملک کی حفاظت کرنے کے لیے حاضر ہے۔

پاک فضائیہ کے شہید ہونے والے وِنگ کمانڈر نعمان اکرم نے گزشتہ برس پاک فضائیہ کے نشانے بازی کے مقابلوں میں ’شیرافگن ٹرافی‘ جیتی تھی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close