اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت پاکستان قطعی طور پر زائرین پر پابندی نہیں لگارہی، وقتی طورپر احتیاط کریں،وفاقی وزیرمذہبی امور

اس صورتحال کے بعد پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحد کو مکمل طور پر بند کردیا ہے جس کا آج دوسرا روز ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

شیعت نیوز: وفاقی وزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان قطعی طور پر زائرین پر پابندی نہیں لگارہی، صرف مخصوص وقت کے لیے احتیاطاً عوام ایران کا سفر کم سے کم کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں پولیس اور انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں 7 مسلمان شہید

خیال رہے کہ پڑوسی ملک ایران میں بھی مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 50 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 250 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے یوم مادر سیمینارکا لاہور چیمبرآف کامرس میں انعقاد، بیگم گورنر پنجاب کی شرکت

اس صورتحال کے بعد پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحد کو مکمل طور پر بند کردیا ہے جس کا آج دوسرا روز ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

ایران میں کوروناوائرس کے معاملے پر وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں تمام صورتحال پر غور کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کا دیوبندی چیئرمین مولوی صلاح الدین گرفتار

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا ، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی ، شیعہ علماءکونسل کی ذیلی امور زائرین کمیٹی کے انچارج علامہ مظہر عباس علوی ، ادارہ منہاج الحسین ؑ کے سربراہ علامہ محمدحسین اکبر ودیگر علماءببھی شریک تھے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: کرونا وائرس ،چین، افغانستان کو چھوڑ کرفقط ایرانی سرحد کی بندش باعث تشویش ہے، علامہ ساجدنقوی

یہ خبر لازمی پڑھیں: تہران میں قائم پاکستانی سفارخانہ زائرین کیلئےہنگامی بنیادوں پر خاطر خواہ انتظامات کرے، علامہ راجہ ناصرعباس

یہ خبر لازمی پڑھیں: کرونا وائرس ،چین، افغانستان کو چھوڑ کرفقط ایرانی سرحد کی بندش باعث تشویش ہے، علامہ ساجدنقوی

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close