اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے ترمیمی معائدے پر دستخط

سرکاری ذرائع کے مطابق ایران اب پائپ لائن تعمیر میں تاخیر پر ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا اور نہ ہی پاکستان کو ایران کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

شیعت نیوز: پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے تحت انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اور نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے درمیان ترمیمی معاہدہ طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کی گیس کمپنیوں نے ترمیمی معاہدے پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے اہم انکشاف

سرکاری ذرائع کے مطابق ایران اب پائپ لائن تعمیر میں تاخیر پر ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا اور نہ ہی پاکستان کو ایران کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، دونوں ممالک مل کر منصوبے کی تکمیل کے لیے قابل عمل حل نکالیں گے، پاکستان 2024ء تک آئی پی پائپ لائن تعمیر کرسکے گا، جس کے بعد پاکستان ایران سے 750 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ خریدے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close