کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان

ایران کی جانب سے پاکستانی زائرین کیلئے ریلوے سہولیات کی فراہمی کا اعلان

ایرانی نائب وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام نے بھی باہمی تجارتی لین دین کے فروغ کے حوالے سےکوئٹہ" ریلوے کی تعمیر نو پر یقین دہائی کرائی۔

شیعت نیوز: ایران کے نائب وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستانی زائرین کو زیارتی شہروں تک پہنچانے کے لئے انھیں ریلوے سہولت دینے پر آمادہ ہے۔

رسولی” نے مزید کہا کہ غیر ملکی زائرین کی آمد و رفت سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی ریلوے صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستانی حکومت کی ہم آہنگی سے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، قومی اور صوبائی علاقوں میں قیمتی کامیابی اور نعمتیں لائیں گی۔

رسولی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ریلوے حکام نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی توسیع کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے مطابق، میرجاوہ اور زاہدان کے شہروں کے درمیان 96 کلومیٹر پر مشتمل ریلوے لائن کی تعمیر نو پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی نائب وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام نے بھی باہمی تجارتی لین دین کے فروغ کے حوالے سےکوئٹہ” ریلوے کی تعمیر نو پر یقین دہائی کرائی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close