اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کی جانب سے لبنانی عوام کی مدد کیلئے امدادی سامان بیروت پہنچ گیا

پاک فوج کے مال بردار C-130طیارے میں کھانے پینے کی اشیاءاور ادویات پر مشتمل 8ٹن وزنی امدادپاکستانی حکام نے لبنانی فوجی وسول حکام کے حوالے کیں

شیعیت نیوز: حکومت پاکستان اور ملت پاکستان کی جانب سے سانحہ بیروت کے بعد امدادی سامان کی پہلی کھیپ لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئی ہے۔ امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش اور ادویات شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بندرگاہ پر ہونےوالے ہولناک سانحے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے بعد پاکستان نے دوست ملک لبنان کے متاثرہ عوام کی دکھ کی اس گھڑی میں مدد کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ بیروت پہنچادی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیری عوام کی حمایت ، بھارتی میڈیا ایران اور حزب اللہ کےخلاف سیخ پا

پاک فوج کے مال بردار C-130طیارے میں کھانے پینے کی اشیاءاور ادویات پر مشتمل 8ٹن وزنی امدادپاکستانی حکام نے لبنانی فوجی وسول حکام کے حوالے کیں، اس موقع پر لبنانی حکام نے پاکستانی حکومت اور عوام کا دلی طور پر شکریہ اداکیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام: داعش کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکی و صیہونی اسلحہ برآمد

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لبنانی ہم منصب کو فون کرکے سانحہ بیروت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا تھا جبکہ اس سانحے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنےکی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close