اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی وامریکی دباؤ،پاکستان نے سی پیک لپیٹنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

ذرائع نے بتایا کہ جب سی پیک کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا تو اس وقت چینی حکام نے حالیہ تمام تحفظات سے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا تھا، جس پر پاکستانی حکومت نے فوج کی جانب سے گارنٹی دلوائی تھی، جس پر چین سی پیک کا منصوبہ شروع کرنے پر راضی ہوا تھا

شیعیت نیوز:پاک فوج اور عمران خان حکومت کا متفقہ فیصلہ ،پاکستان نے سی پیک لپیٹنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔امریکہ کی سعودی عرب کے ذریعے پاکستان پر دباؤڈالنے کی کوشش تیزی سے جاری، پاکستانی حکومت کو کمزور اور مشکلات کا شکار کرنےکیلئے 100ملین امریکی ڈالر 1.5 ملین سعودی ریال پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو بھڑکانے کیلئے تقسیم کیئے جانے کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان پر کافی زیادہ دباو ٔہے اور اس حوالے سے سعودی عرب بھی پاکستان پر زور دے رہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلے، بصورت دیگر مختلف بحرانوں کیلئے تیار ہو جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے انکار کے بعد سے ہی پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دیا گیا، جس کیلئے مختلف ریلیاں نکلوائی گئیں، مقدس ہستیوں کی توہین بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور،بانی جلوس عزا قمرحسین زیدی کا نام شیڈول فورمیں ڈالنے کے خلاف خواتین ومرد عزاداروں کا دھرنا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذہبی کے بعد اب سیاسی بحران پیدا کر دیا گیا ہے، جس میں حکومت کیلئے خود کو سنبھالنا مشکل ہوگا۔ اس مقصد کیلئے نواز شریف سے سعودی وفد لندن میں ملاقاتیں بھی کرچکا ہے، ان ملاقاتوں میں ہی تمام معاملات طے کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور فوج نے خود دہشتگردی اور فرقہ واریت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ سی پیک کا منصوبہ لپیٹ دے اور اسرائیل کو تسلیم کرلے، اس کے بدلے میں اسے "پُرامن پاکستان” دیا جائے گا۔ پاکستان کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا تو پھر بدامنی کیلئے تیار رہیں۔ اس حوالے سے پاک فوج کے اعلیٰ اداروں میں اہم فیصلے ہوئے ہیں اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے سلجھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے گا اور نہ ہی سی پیک کا منصوبہ لپیٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فسادی ملاطاہر اشرفی کی بحیثیت مشیر تعیناتی،عمران خان کی مردم شناسی اور میرٹ کی بالادستی کو سو توپوں کی سلامی، زید حامد

ذرائع نے بتایا کہ جب سی پیک کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا تو اس وقت چینی حکام نے حالیہ تمام تحفظات سے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا تھا، جس پر پاکستانی حکومت نے فوج کی جانب سے گارنٹی دلوائی تھی، جس پر چین سی پیک کا منصوبہ شروع کرنے پر راضی ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے اب بھی اسی عزم کا اظہار کیا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے مزید تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close