پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں جے ایف17تھنڈر طیاروں کی تقریب رونمائی

تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تھے

شیعت نیوز :پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تھے۔چین کے سفیر جناب یاؤژنگ اور ایوی ایشن انڈسٹریز آف چائنہ کے نائب صد ر مسٹر یاؤ زاؤپنگ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ مصحف ایئربیس، ایف16 میں بیٹھ کر جنگی مشق میں حصہ لیا

اطلاعات کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں منعقدہ تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے سی، کامرہ اور چائنہ نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن کو 2019 کے پیداواری اہداف کو حاصل کرنے اور پہلے آٹھ ڈوئل سیٹ جے ایف17 تھنڈر طیاروں کی پانچ ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی جنگی طیارے تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے بہادر اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی کو پوری قوم کا سلام

انہوں نے کہا کہ یہ اہم سنگِ میل جے ایف17پروگرام میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود پائیدار دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فضائیہ کے جانبازوں کی بروقت جوابی کاروائی نے مودی سرکار کے دانت کھٹے کردیئے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

ائیر چیف نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ میں کلیدی کردار کا حامل ہے اور آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں اسکی جنگی صلاحیت اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے ڈوئل سیٹ جے ایف17تھنڈر طیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کاا افتتاح کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان ایئر فورس کے فضائی بیڑے میں شامل

یہ سہولت پاک فضائیہ میں شامل جے ایف17تھنڈر کو اپنی مرضی کے ایویانکس اور ہتھیاروں سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ خود انحصاری اور آپریشنل تیاریوں میں معاون ثابت ہوگی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close