اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کو اینٹی سامراج بلاک کو مضبوط کرنا چاہئے،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہا کہ جس معاشرے سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ختم ہو جائے وہ معاشرہ زوال اور انحطاط کا شکار ہو جاتا ہے۔

شیعت نیوز: مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر دین کا وہ حکم ہے جو دین کی عزت و سربلندی کا باعث بنتا ہے۔ نیکی کی دعوت دینے والے معاشرے کے بہترین افراد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے آرمی پبلک اسکول کو بھول نہیں سکتے، بطور قوم دہشتگردی کو شکست دی ہے

انہوں نےکہا کہ جس معاشرے سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ختم ہو جائے وہ معاشرہ زوال اور انحطاط کا شکار ہو جاتا ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی  نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اھداف میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث اہم تکفیری سہولت کار آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

انہوں نےکہا کہ امریکہ کی جانب سے سی پیک پر اعتراض پر حیرت ہے یہ امریکہ ہی ہے جس نے وطن عزیز پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان امریکی اور سعودی غلامی سے نکل کر اپنی قسمت کے فیصلے بیرونی مداخلت کے بغیر خود کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے چیلے ہیں، انصاراللہ

انہوں نے مزید کہاکہ روس اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات خوش آئند ہیں۔ اب امریکہ عالمی معاملات میں کمزور پوزیشن میں ہے اور پاکستان کو اینٹی سامراج بلاک کو مضبوط کرنا چاہئے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: کولالمپورسمٹ ، ممکنہ نئے مسلم اتحاد پر سعودی تشویش، عمران خان کا دورہ ریاض

 

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close