اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی پاکستان کے پوسٹرز لگ گئے، بھارتی فوج پریشان

شیعیت نیوز : مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے یوم آزادی کو جشن آزادی کے طور پر منانے کے پوسٹرز لگ گئے، کُل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنماؤں اور دیگر جماعتوں نے 14 اگست کو بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔

پوسٹرز پر چودہ اگست جشن آزادی کے ساتھ "ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے” کی تحریر درج ہے، پوسٹرز میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ اور ہم کیا چاہتے آزادی کی تحریر بھی درج کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مسئلہ کشمیر کے حل میں سعودی زیر سایہ چلنے والی او آئی سی رکاوٹ ہے

حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری عوام سے بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو ہمیشہ کی طرح یوم سیاہ کے طور پر منانے اور اس دن وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ14 اگست جشن آزادی پاکستان کو وادی میں یوم تشکر کے طور پر منایا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست سے بھارت نے کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور کشمیریوں پر مظالم کا نا رکنے والا سلسلہ جاری ہے جبکہ او آئی سی اور عرب ممالک کی جانب سے بھی مظلوم کشمیریوں کے حق میں کوئی آواز بلند نہیں کی گئی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close