کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

تہران میں تعینات پاکستانی سفیر نے پاک ایران گیس منصوبے کے خلاف سعودی خبر کو جھوٹ قرار دیدیا

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے مینیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت کا بیان من گھڑت جبکہ عرب نیوز کی یہ خبر جھوٹی ہے، جس کی کوئی ویڈیو نہیں ہے۔

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے تہران میں منعقدہ اکیسویں عالمی قرآن کانفرنس میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد سحر اردو ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پاک ایران گیس منصوبے کے خلاف سعودی عرب کے روزنامے عرب نیوز کی خبر کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے مینیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت کا بیان من گھڑت جبکہ عرب نیوز کی یہ خبر جھوٹی ہے، جس کی کوئی ویڈیو نہیں ہے۔

پاکستانی سفیر نے اس بات پر تاکید کی کہ مبین صولت نے اس سلسلے میں سرے سے کوئی گفتگو کی ہی نہیں ہے۔ خبر کی حقیقت کا سرے سے انکار کرتے ہوئے محترمہ رفعت مسعود نے کہا کہ اس وقت پاک ایران تعلقات بہت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان صاحب کے دورہ ایران کے مثبت نتائج بہت جلد آنا شروع ہو جائیں گے۔

عمران خان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کے خواہاں،ذرائع

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی مثبت پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران سے ایک اعلیٰ سطح کا وفد بہت جلد پاکستان جانے والا ہے، تاکہ اس منصوبے کو جلد از جلد پائہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے مختلف اخبارات نے عرب نیوز کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی تھی، جس میں پاکستان انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے مینیجنگ ڈائریکٹر صولت مبین کی مبینہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کو اچھالنے کی کوشش کی گئی تھی کہ امریکی پابندیوں کے پیش نظر پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ایران کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے عرب نیوز کی اس جھوٹی خبر پر کڑی تنقید کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ عرب نیوز کی اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایران کو پاکستان کے سرکاری موقف سے آگاہ کیا جائے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close