اہم ترین خبریںپاکستان

عراق میں 100زائرین حکومتی توجہ کے منتظر،ویزے کی معیاد ختم ہونے کے قریب

زائرین کے مطالبہ ہے کہ جس طرح عمراہ زائرین کے لئے خصوصی فلایٹسس چلائی گئی تھیں ان کے لئے بھی فوری اہتمام کیا جائے۔

شیعت نیوز: عراق میں 100زائرین پاکستانی زائرین حکومتی توجہ سے منتظر۔ویزے کی معیادختم ہونے کے قریب۔ بھارت سمیت دیگر ممالک کے زائرین ایئر لفٹ کرلیئے گئے۔ پاکستانی حکام کی غیر سنجیدگی کے باعث زائرین اضطراب کا شکار۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے فرانس سے بغیر بارڈرز کے ڈاکٹروں کی ٹیم 48بستروں کے اسپتال سمیت کیوں واپس کی؟

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباکے پھیلاؤکے باعث دنیا بھرمیں زمینی اورفضائی رابطے منقطع ہوجانے کے باعث پاکستان سے زیارات مقامات مقدسہ کیلئے عراق جانے والے 100زائرین اس وقت نجف اور کربلا میں شدید مشکلات کا شکارہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کی ایران سے واپسی، سعودی نواز لابی عمران حکومت اور پاک فوج کے خلاف سرگرم

عراق میں بھارت سمیت دیگر ممالک کے پھنسے ہوئے زائرین کو ان کی حکومتوں کی جانب سے ایئرلفٹ کرلیا گیا ہےجبکہ عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین تاحال حکومتی توجہ اور سنجیدہ روئیےکے منتظر ہیں ۔ تشویش ناک امر یہ ہے کہ ان تمام زائرین کے ویزے کی معیاد بھی ختم ہونے کو ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ نقوی نے شیعہ فقہاء کے فتاویٰ اور قائدین کی رضامندی سے انتہائی اہم اور حیران کن اعلان کردیا

حکومت پاکستان کی جانب سے ان زائرین کو ایئرلفٹ کرنے کیلئےسنجیدگی نہیں دیکھائی جارہی ہے ، یہ زائرین دیار غیر میں پریشان ہیں جبکہ انکا ویزہ بھی ختم ہونے والا ہے۔ زائرین کے مطالبہ ہے کہ جس طرح عمراہ زائرین کے لئے خصوصی فلایٹسس چلائی گئی تھیں ان کے لئے بھی فوری اہتمام کیا جائے۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں: ایران کی حکومت نے زائرین کو بارڈر پر کیوں چھوڑا ؟؟عمران خان نے حقائق بیان کردیئے

 

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close