پاکستان

فلسطین و اسرائیل کی جنگ حق و باطل کا معرکہ ہے، علامہ صادق جعفری

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام جمعہ کے روز کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، سکھر، ٹنڈو محمد خان، شکار پور، حیدرآباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال اور لیہ سمیت مختلف اضلاع میں ”اسرائیل مردہ باد“ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جامع مسجد حیدری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما علامہ محمد صادق جعفری نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کا بدترین دشمن ہے، اس کی شاطرانہ چالوں سے دوست دشمن کوئی بھی محفوظ نہیں، جو مسلمان حکمران اسرائیل کو اپنا دوست سمجھتے ہیں وہ صیہونی فریب کاریوں سے دانستہ طور پر لاعلم بنے بیٹھے ہیں، عرب حکمرانوں کا وقتی فوائد حاصل کرنے کے لئے اپنی نسلوں کو یرغمال بنانے کا یہ سودا انتہائی احمقانہ اور بزدلانہ ہے،جس پر تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل سے دوستی کرنے والے صیہونی قوتوں کے مُہرے ثابت ہوں گے۔ خالد مشعل

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین و اسرائیل کی جنگ کسی زمینی تنازعے کے نام نہیں بلکہ یہ حق و باطل کا معرکہ ہے، دو متصادم قوتیں اپنے ہم خیال حکمرانوں کو اپنے اپنے بلاک میں شامل کر رہی ہیں، صیہونیت کے جو دوست ہیں وہ عالم اسلام کے کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتے، اب امت مسلمہ کے فیصلے کا وقت آن پہنچا ہیں، عالم استکبار کے حامی عالم اسلام کے دشمن ہیں چاہے وہ کسی بھی لبادے میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی تک اس تنازعے کا خاتمہ ممکن نہیں، جو مسلم حکمران صیہونیت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں وہ مسلمانوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، انہیں اپنے مذموم مقاصد میں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکہ خطے میں اسرائیلی بالادستی کے قیام کا جو خواب دیکھ رہا ہے اس کی تعبیر انتہائی بھیانک ہوگی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close