مشرق وسطی

فلسطین کے حوالے سے قطر کا موقف آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے

قطرکی وزارت خارجہ نے دوحہ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر برقرار ہے۔

الجزیرہ کے مطابق قطرکی وزارت خارجہ نے دوحہ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر برقرار ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے دوحہ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کے فلسطین سے برادرانہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسئلہ فلسطین پر قطر کا مؤقف برقرار ہے، مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے۔

قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہو اور آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارلحکومت بیت المقدس ہو۔

قطر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس آنے کے حقوق حاصل ہونےچاہیے، قطر فلسطینیوں کو ان کےحقوق دلوانے کے لیے کسی کوشش سے گریز نہیں کرے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close