مقبوضہ فلسطین

فلسطینی عوام کا مظاہرہ، بحرین اور امارات کے بادشاہوں کی تصاویر نذر آتش

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے خلاف غزہ میں فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امارات اور بحرین کے بادشاہوں کی تصویروں کو نذر آتش کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور بحرین کے خلاف غزہ میں فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امارات اور بحرین کے بادشاہوں کی تصویروں کو نذر آتش کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی مظاہرین نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور امارات کے ولیعہد شیخ زاید بن النہیان کی تصویروں کو چاک چاک کرکے آگ لگادی۔

واضخ رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بادشاہوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینی کاز اور تحریک آزادی فلسطین کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق یزید اور معاویہ کے راستہ پر چلنے والے عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ سازشی تعلقات قائم کرکے مسئلہ فلسطین کو نابود کرنا چاہتے ہیں۔ معاویہ اور یزید کی راہ پر گامزن ممالک میں سعودی عرب، بحرین ،امارات اور بعض دیگر ممالک شامل ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close