یمن

فلسطینی بچوں کی حمایت میں یمن نے اماراتی اسپتال کا نام بدل کر "فلسطین اسپتال” رکھ دیا

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں صنعا میں اماراتی اسپتال کا نام بدل کر ’فلسطین اسپتال‘ رکھ دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر صحت طہ احمد المتوکل نے شمالی صنعا کے الروضہ علاقے میں واقع متحدہ عرب امارات کے بانی زائد بن سلطان کے نام سے موسوم اسپتال کا نام تبدیل کر کے ’فلسطین اسپتال‘ رکھہ دیا۔

یمن کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی برقراری کے خلاف احتجاج اور فلسطین کی حمایت کی غرض سے عمل میں لایا گیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close