مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کا حملہ 49 فلسطینی زخمی

شیعت نیوز(غزہ )غزہ میں  اکسٹھویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں49 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں طبی عملے کے افراد بھی شامل ہیں ۔غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا۔

فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے- واپسی مارچ میں اب تک 317 فلسطینی شہید اور کم سے کم 31 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close