اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کورونا کے وار، پنجاب میں تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی فہرستیں تیار کرنے حکم

ہسپتالوں میں کورونا کے علاوہ معمول کے علاج معالجے کیلئے او پی ڈیز کو مکمل فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

شیعت نیوز:کورونا کے وار، پنجاب میں تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی فہرستیں تیار کرنے حکم ، تفصیلات کے مطابق  پنجاب میں کورونا وائرس کی صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لینےکیلئےصوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کا مبہم بیان پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے نام خط

اجلاس میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس دوران پنجاب میں دوسرے صوبوں اور بیرون ممالک تبلیغی اجتماعات میں شرکت کرنیوالے افراد کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس،پاکستان کے بعد بھارت میں بھی دیوبندی تبلیغی جماعت کی تباہ کاریاں جاری

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ تبلیغی جماعت کے تمام اراکین کی سکریننگ تقریباً مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ محکمہ لائیو سٹاک اور سوشل ویلفیئر کی موبائل گاڑیاں عوام کی سکریننگ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ ہسپتالوں میں کورونا کے علاوہ معمول کے علاج معالجے کیلئے او پی ڈیز کو مکمل فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کی مشکلات کےخلاف ایم ڈبلیوایم کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے منظور

آئی جی پنجاب نےبتایا کہ ایک ضلع سے دوسرے میں قیدیوں کی منتقلی کے دوران انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز کو ہدایت کی کہ ایجنسیوں کیجانب سے جاری ہونیوالے تھریٹ الرٹ کو خاص اہمیت دی جائے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close