پاکستان

پارا چنار کے محب وطن حسینی عوام پاک فوج کے مضبوط بازو ہیں،کرنل جاوید الیاس

پاک فوج پارا چنار کے عوام کے ساتھ ملکر ظلم اور ظالم کے خلاف میدان عمل میں موجو د رہے گی

شیعت نیوز :پارا چنار کے محب وطن حسینی عوام پاک فوج کے مضبوط بازو ہیں۔پاک فوج پارا چنار کے طوری بنگش قبائلی عوام کے ساتھ ملکر ظلم اور ظالم کے خلاف میدان عمل میں موجو د رہے گی۔

اطلاعات کے مطابق کمانڈنگ آفیسر کرنل جاوید الیاس نےاسلامیہ پبلک سکول نستی کوٹ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار کے محب وطن اور غیور نےسرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کے نتیجے میں نا صرف بے دریغ قربانیاں دی ہیں بلکہ وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک فوج کا ساتھ بھی دیا ہے۔ کرنل جاوید کا کہنا تھا کہ طلبہ قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ بڑے ہوکر ملک وقوم کی خدمت بہتر انداز میں ادا کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اپنی فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :73 بریگیڈ کے نئے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس کا مرکزی امام بارگاہ پارا چنار کا دورہ

کمانڈنگ آفیسر کرنل جاوید الیاس کا مزید کہنا تھا کہ طوری بنگش قبائل نے دفاع وطن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہاں کا بچہ بچہ اس ملک کا سپاہی ہے۔ گذشتہ دنو پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب تک طوری بنگش قبائل اور پاک فوج یہاں پر موجود ہیں ملک کے اندرونی و بیرونی دشمن پاراچنار کے ایک پتے کو بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اس موقع پر آغا مزمل حسین ، سر زاہد حسین اور سکول کے پرنسپل لائق حسین سمیت دیگر قبائلی عمائدین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close