پاکستان

پاراچنار، تین سو سے زائد مقامات پر عزاداری امام حسین ؑکا سلسلہ جاری

شیعیت نیوز : پاراچنار میں شہدائے کربلا کی یاد میں تین سو سے زائد امام بارگاہوں ميں عزاداری کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے عزاداری کا جلوس برآمد ہوا۔

پاراچنار شہر کے مرکزی امام بارگاہ سے شہدائے کربلا کی یاد میں نکالا جانے والا ماتمی جلوس رات گئے واپس مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ڈیرہ بگٹی،لیویز اہلکاروں کی جانب سے شبیہ علم حضرت عباس ؑ کی بےحرمتی

عزادار نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینہ کوبی کرتے رہے، عزاداروں کیلئے جگہ جگہ چائے، یخنی، شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں، جلوس کی حفاظت کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ اور پاک افغان سرحد کو بھی تیرہ محرم تک ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موبائل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close