پاکستان

پارا چنار میں امن و امان کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شیعہ، سنی عمائدین کا جرگہ

شیعہ و سنی عمائدین کا فرقہ واریت پھیلانے والے تکفیری عناصر کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ

شیعت نیوز :پارا چنار میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ہال پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپر کرم کے شیعہ و سنی قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد ہوا۔اپر کرم کی سیکیورٹی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی کی تازہ صورتحال اور پارا چنار میں امن و امان کے حوالےسے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ہال پارا چنار میں اپر کرم کے شیعہ و سنی قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ بلایا گیا ۔جرگے میں شریک انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے صدہ بازار واقعے کےنتیجے میں کرم ایجنسی کا امن خراب کرنے کی بھرپور مذمت کی۔شیعہ و سنی عمائدین نے ضلعی انتظامیہ،پاک فوج اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ صدہ بازار واقعے کے بعد فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کرنے والے تکفیری عناصرکیخلاف فوری اور مؤثر کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :صدہ بازار واقعے کو جواز بناکر فرقہ واریت پھیلانے کی اجازت نھیں دیں گے،میجر جنرل اسد نواز

ضلعی انتظامیہ، پاک فوج،ایف سی اور پولیس افسران کیجانب سے پارا چنار میں قیام امن کے حوالے سے شیعہ و سنی عمائدین سے اپنے اجتماعات میں فرقہ ورانہ تقاریر سے گریز، روڈ کو بلاک نہ کرنے، کسی بھی واقعے پر فوری پریس کانفرنس نہ کرنے، ذاتی دشمنی کو فرقہ ورانہ رنگ نہ دینے ،شیعہ و سنی برادران میں اعتماد قائم رکھنے ،اور سوشل میڈیا کے زریعے عوام کے مذہبی جذبات نا ابھارنے کی بھی گزارش کی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اسٹاف، پاک فوج کے میجر نثار، ایف سی اور پولیس کے اعلی افسران سمیت اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار عمر احمد خان، ایم این اے ساجد طوری، سینیٹر سجاد حسین، ایم پی اے سید اقبال میاں، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار اور تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف جعفری بھی موجود تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close