پاکستان

توہین اہلبیتؑ بل کے موجد ق لیگی چوہدری پرویز الہی کی پھرتیاں، مختلف علماء کی دعوتیں جاری

شیعیت نیوز : اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے سجادہ نشین حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن نے لاہور میں ظہور الہیٰ روڈ پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، چیئرمین کمیٹی پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد، محمد علیم، یعقوب سلطان اور شکیل سلطان بھی موجود تھے۔ اسپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل (جو کہ دراصل توہین اہلبیتؑ بل ہے ) پر تمام مکاتب فکر کے علماء کی حمایت حاصل کی جائے گی، اس سلسلے میں مشاورت کا عمل جاری ہے، محرم الحرام کے بعد مزید مشاورت کی جائے گی۔ چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر جب کوئی کام شروع کیا جائے تو پھر اللہ تعالیٰ غیبی مدد بھی فرماتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں تحفظ بنیاد اسلام بل پر پنجاب اسمبلی میں موجود تکفیری اور عاشقان اہلبیت ؑ آمنے سامنے

صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن نے کہا کہ عوام کو آپ سے بڑی امیدیں ہیں، چودھری ظہورالٰہی شہید کے ساتھ ہماری بڑی محبت تھی، یقیناً آپ کے اس عمل سے ان کی روح کو بھی خوشی ملتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی میں دینی امور کے حوالے سے ہمیشہ کھل کر بات کی ہے، پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانے کا خواب ایک دن ضرور پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دینی طبقات آپ کیساتھ کھڑے ہیں، نظریہ پاکستان اور اسلامی شعائر کیخلاف کتابوں پر پابندی لگا کر آپ نے بڑا احسن اقدام کیا ہے جسے دینی طبقہ فراموش نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ ضیاءالحق کی باقیات ق لیگ کے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے داعشی دہشتگرد معاویہ اعظم کے ساتھ مل کر پنجاب اسمبلی کے اراکین کو اندھیرے میں رکھ کرتوہین اہلبیتؑ بل پاس کروایا تھا اور اسے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کا نام دیا تھا جس کے بعد ملک کے شیعہ سنی عاشقان اہلبیت ؑ نے اس بل کو مسترد کردیا تھا تاہم اب چوہدری پرویز الہی نے یہ بل پاس کروانے کیلیے مختلف علماء کی دعوتیں شروع کر رکھی ہیں جبکہ کئی مذہبی تنظیموں اور اداروں کو اس کے حق میں پروگرام کرنے کے پیسے بھی دیے جارہے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close