اہم ترین خبریںپاکستان

حسنین رضا کو رہا نہ کیا گیا تو غیر معینہ مدت تک دھرنا دیں گے،جبری لاپتہ شیعہ جوان کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس

29جولائی کو جھنگ کے نوجوان حسنین رضا کو نامعلوم افراد نےکراچی سے جبری طور پہ اغواء کیا ہے اور تاحال لاپتہ ہیں۔

شیعیت نیوز: کراچی سے لاپتہ جھنگ کے شیعہ طالبعلم کے ورثاء کی پریس کانفرنس، حسنین رضا کو رہا نہ کیا گیا تو غیر معینہ مدت تک دھرنا دیں گے،ورثاء کا اعلان،تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل کراچی سے لاپتہ ہونے شیعہ طالبعلم حسنین رضا کے ورثاء نے جھنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 29جولائی کو جھنگ کے نوجوان حسنین رضا کو نامعلوم افراد نےکراچی سے جبری طور پہ اغواء کیا ہے اور تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صاحب ! یہ پاکستان کس راستے پر جارہاہے؟نواسہ رسولؐ کاقاتل عمرسعدبھی محترم بن گیا

ورثاء نے وزیر اعظم ،آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ حسنین رضا کو فوری طور پہ بازیاب کروایا جائے، اگر حسنین رضا نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے ۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لاپتہ طالبعلم کے ورثاء کا کہنا تھا کہ اگر حسنین رضا کو فوری طور پہ بازیاب نہ کروایا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے اور غیر معینہ مدت تک دھرنا بھی دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close