اہم ترین خبریںپاکستان

ملت جعفریہ کا کل بروز اتوار امریکی قونصلیٹ کراچی پر احتجاج کا اعلان

انکا کہنا تھا حاج قاسم سلیمانی فلسطین، لبنان ، شام اور عراق میں عرب مسلمانوں کے ہیرو سمجھے جاتے تھے کیونکہ انہوں نے مشکل وقت میں انکا دفاع کیا تھا

شیعت نیوز: عراق میں ہونے والے سانحہ کے خلاف عزاء خانہ زہرا ؑسولجر بازارمیں ملت تشیع پاکستان کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس منعقد ہوئی ۔جس میں معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اوردیگر رہنمائوں نے بغداد ایئر پورٹ پر امریکا کے غیرقانونی مسلح فضائی میزائل حملے کی شدید مذمت کی اور کل بروز اتوار امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ عراق حکومت کی درخواست پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی بغداد پہنچے تھے۔ امریکی میزائل حملوں میں انہیں اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر مہندس ابو مہدی کو نشانہ بنایا گیا اور عراق کا دفاع کرنے والی ان اہم عراقی ایرانی شخصیات کو شہید کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا شھید حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

عراقی حکومت اور قومی سلامتی کائونسل نے امریکی حملوں کی مذمت بھی کی اور اسے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی بھی قرار دیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ باقرعباس زیدی، علامہ صادق جعفری ، علامہ مبشر حسن ، آئی ایس او کراچی کے صدر محمد عباس اورچیئرمین آئی او کراچی حسین عباس ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ۔

رہنماؤں نے کہاکہ حاج قاسم سلیمانی اسرائیل اور داعش دہشت گردی کے خلاف کامیاب مزاحمت اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کی علامت تھے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیائے اسلام و عرب اس عظیم نقصان پر سوگوار ہے اور امریکا کے ان غیر قانونی حملوں پر سراپا احتجاج ہے۔ پاکستانی بھی اس بین الاقوامی احتجاج میں شریک ہیں۔ اس سلسلے میں کل امریکی قونصلیٹ پر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی میزائل حملے عالمی استعمار کے عنقریب خاتمے کا پیش خیمہ ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

پریس کانفرنس میں ملت تشیع نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکا سردار قاسم سلیمانی کو خطے میں اپنے ناجائز مفادات کی راہ کی سب بڑی رکاوٹ سمجھتے تھے۔ قاسم سلیمانی ہی نے داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کا صفایا کیا اور مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور اسرائیل انکی غیرقانونی مداخلت کی وجہ سے کئی محاذوں پر شکست فاش سے دوچار کردیا۔ اپنی ناکامیوں اور عراقی عوام کی جانب سے سفارتخانے کے باہر طاقت کے مظاہرے کی وجہ سے ہونے والی رسوائی کے بعد امریکا نے یہ بزدلانہ حملے کئے۔ لیکن ،امریکا یہ جان لے کہ اس نے بہت بڑی احمقانہ اور بزدلانہ چال چلی ہے اور عنقریب امریکہ اوراسرائیل کو معلوم ہوجائے گا کہ شکست ہی انکا مقدر بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میجر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا۔ پنٹاگون

انکا کہنا تھا حاج قاسم سلیمانی فلسطین، لبنان ، شام اور عراق میں عرب مسلمانوں کے ہیرو سمجھے جاتے تھے کیونکہ انہوں نے مشکل وقت میں انکا دفاع کیا تھا۔ اہلبیت ع اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات مقدسہ کو داعش کے حملوں سے بچانے میں بھی انکا نمایاں کردار تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ملت تشیع کا بچہ بچہ قاسم سلیمانی ہے. ملت پاکستان اس غم اور دکھ کی گھڑی میں ملت ایران اور ملت عراق کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close