مشرق وسطی

خلیج فارس میں ایرانی جنگی کشتیاں اور امریکہ کے بحری جہاز آمنے سامنے

شیعت نیوز : مغربی ایشیا میں تعینات امریکی دہشت گردوں کے ہیڈ کواٹر سینٹکام نے دعوی کیا ہے کہ ایران کی جنگی کشتیاں خلیج فارس میں موجود امریکہ کے جنگی بحری جہازوں سے قریب ہوئی ہیں۔

ارنا نیوز کے مطابق خطے میں موجود امریکی دہشت گردوں کے ہیڈ کواٹر نے ایک بیان جاری کر کے یہ دعوی کیا ہے کہ بدھ کے روز ایران کی گیارہ جنگی کشتیاں امریکہ کے چھے جنگی بیڑوں کے قریب ہوکر ان کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کو مات دینے کے لئے ایران کی سپاہ پاسداران کا ایک اور کارنامہ

دہشت گردی کے لئے معروف امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ دعوی ایسے میں کیا ہے کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران وہ خود بارہا غیر قانونی اقدامات انجام دے کر خطے میں عالمی قوانین و ضابطوں کی دھجیاں اڑا چکا ہے۔

گزشتہ برس بیس جون کو امریکہ کے لئے مایہ ناز سمجھے جانے والے جاسوسی ڈرون کلوبل ہاؤک نے ایران کی فضائی حدوں کو پار کیا تھا جس کے بعد سپاہ پاسداران کے جوانوں نے اپنے بنائے ہوئے میزائل سے اسے تباہ کر کے امریکی ہیبت کوخاک میں ملا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی سرحد کے قریب حزب اللہ کے کمانڈر پر حملہ

کچھ عرصے قبل بھی دہشت گرد امریکی بحریہ کے ایک جنگی طیارے ایف اٹھارہ نے ایران کے فضائی حدود کے قریب ہونے کی کوشش کی جسے ایرانی فوج نے وارننگ دے کر بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران بارہا یہ اعلان کر چکا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں موجود غیر ملکی جنگی بیڑوں پر نظر رکھنا اس کا فطری اور قانونی حق ہے اور اگر کوئی ملک ایران کے حدود کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرے گا تو عالمی قوانین کے مطابق اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close