اہم ترین خبریںپاکستان

پرویز الہیٰ کی شیعہ سنی علماءسے ملاقاتیں،بنیاداسلام بل پردہرا معیار اور منافقت آشکار

ذرائع نےمزید بتایاہے کہ ملک دشمن بیرونی قوتوں کے اشارے پروطن عزیزکو فرقہ وارانہ منافرت کی آگ میں جھونکے کیلئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کی بھی حد تک جانے کا تہیہ کرلیا ہے

شیعیت نیوز: تحفظ بنیاد اسلام بل کے مرکزی کردار سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی منافقت اور دہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ہے ، ذرائع کے مطابق شیعہ علماءکونسل کے قائدین کو اس بل میں موجود قابل اعتراض شقوں پر نظر ثانی کی یقین دہانی کروانے کے بعد پرویز الہیٰ نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کو بل میں خاطر خواہ تبدیلیاں نا کرنے کی یقین دہانی کروادی ساتھ ہی اس بل کی حمایت میں ذاتی اخراجات پر ملک بھرمیں کانفرنسز اور سیمینارز کے انعقاد کا ٹاسک بھی سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے رکن اسمبلی ملعون داعشی رہنما معاویہ اعظم اور چوہدری پرویز الہیٰ کی ملی بھگت سے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی اور آئین پاکستان سے متصادم تحفظ بنیاد اسلام بل پر شیعہ سنی محبان اہل بیت ؑ علماءاور عوام کی پرزور مخالفت کے باجود چوہدری پرویز الہیٰ منافقانہ کردار سے باز نا آئے۔ ذرائع کے مطابق ایک جانب چوہدری پرویز الہیٰ نے علامہ عارف واحدی کی زیر قیادت شیعہ علماءکونسل کے وفد کو اس بل پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی دوسری جانب ابتسام الہیٰ ظہیر کی زیر قیادت ملنے والے مرکزی جمعیت الحدیث کے وفد کو اس بل کسی بھی قسم کی ترمیم ناکرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور،شیعہ سنی علماء نے دربار بی بی پاکدامنؒ سرکاری ڈیزائن پر تعمیر نو مسترد کر دی

ذرائع نےمزید بتایاہے کہ ملک دشمن بیرونی قوتوں کے اشارے پروطن عزیزکو فرقہ وارانہ منافرت کی آگ میں جھونکے کیلئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کی بھی حد تک جانے کا تہیہ کرلیا ہے ، انہوں نے ابتسام الہیٰ ظہیرکو خصوصی ٹاسک سونپا ہے کہ مرکزی جمعیت الحدیث اس بل پر عوامی حمایت حاصل کرنے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ملک بھر میں کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کرے جس کا سارا خرچہ وہ خود برداشت کریں گے ۔

واضح رہےکہ گلبرگ لاہور میں ظہور الٰہی روڈ پر واقع چودھری برادران کی رہائشگاہ پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر ابتسام الٰہی ظہیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں معتصم الٰہی ظہیر، ڈاکٹر عبدالغفور، محمد علی یزدانی، بابر فاروق رحیمی، فیصل افضل شیخ اور محمد عمران شامل تھے۔ جمعیت اہلحدیث کے وفد نے تحفظ بنیادِ اسلام بل کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: مذہبی و مسلکی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے،ہمیں مسلکی نہیں اسلامی پاکستان چاہیئے،علامہ ناصرعباس

ابتسام الہیٰ ظہیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں تحفظ اسلام کا بل پاس کروا کر تاریخی کام کیا گیا ہے، جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اور چودھری پرویزالہیٰ کے اس کارنامے کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ بل کا مقصد تمام مسالک میں محبت، بھائی چارہ اور احترام کا جذبہ پیدا کرنا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار قانونی طور پر حضرت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام مبارک کیساتھ خاتم النبیین لکھا جائے گا اور تمام مقدس ہستیوں کے ناموس کی حفاظت ہوسکے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close