اہم ترین خبریںپاکستان

پشاور، ایم ڈبلیوایم اور جامعتہ الشہید عارف حسینی ؒ کے تحت یوم القدس احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کرتے ہوئے انکے خلاف سخت نعرے بازی کی

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور اور جامعتہ الشہید عارف حسینی پشاور کے زیر اہتمام بانی انقلاب اسلامی امام خمینی ؒ کے فرمان پر القدس ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

جمعۃ الوداع کے موقع پر مظلومین فلسطین کی حمایت اور صہیونی غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی، اس موقع پر احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کیا گیا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نہتے کشمیری اور فلسطینی عوام پر 73 سال سے بے انتہا ظلم جاری ہے، علامہ ہاشم موسوی

القدس ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زکی الحسنین نے کہا کہ یوم القدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف صف آرائی کا دن ہے، یوم القدس صرف فلسطین سے مخصوص نہیں یہ اسلام کا دن ہے، ہم مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت ہمشہ جاری رکھیں گے، جبکہ تمام عالم اسلام سے اسرائیل اور امریکہ سے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام جنوبی پنجاب بھر میں ایس او پیز کے تحت القدس ریلیاں نکالی گئیں

اس موقع پر جامعتہ شہید کے رہنما اور استاد علامہ عابد شاکری نے کہا کہ اہم یہ بات ہے کہ اسلامی دنیا کو فلسطین کے مسئلہ سے غفلت نہیں کرنی چاہیئے،امریکہ، استکبار، صہیونیوں کی کوشش رہی ہے کہ مسلمان فلسطین کو بھول جائیں لیکن یہ ملت کبھی بھی فلسطین کو فراموش نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کا امارات کی اسرائیلی ائیرپورٹ کے ذریعے لائی جانے امداد قبول کرنے سے انکار

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہی گی۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نزر آتش کرتے ہوئے انکے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں کارکناں اور علماء شریک ہوئے۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close