اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی جنگ میں شریک 2ہزار سےزائد تکفیری دہشتگردوں کی پاکستان میں تلاش جاری

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تلاش کیئے جانے پر ان افراد کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

شیعت نیوز: سعودی ایماءپر نہتے یمنی مسلمانوں کے خلاف جنگ میں ملوث جعلی شناختی کارڈ اور فون نمبرز کے حامل مبینہ تکفیری دہشت گردوں کی پاکستان میں تلاش جاری، پشاور سے تعلق رکھنے والے 2ہزار 8سو87مبینہ دہشت گرد حالیہ دنوں سعودی عرب سے وطن واپس لوٹے ، کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تلاش کیئے جانے پر ان افراد کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: اندھیرنگری چوپٹ راج، نمازجمعہ کی عدم ادائیگی کے باوجود علامہ مرزا یوسف حسین پرمقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں سعودی عرب سے وطن واپس آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال میں اس وقت حیرت انگیز انکشاف ہوا جب 2ہزار 8سو87مسافروں کے شناختی کارڈزاور فون نمبرز کے ذریعے ان تک رسائی میں حکومتی اداروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ کھلی حقیقت ہے کہ کورونا زائرین سے نہیں پھیلا،تفتان پر ناقص انتظامات کا اعتراف خودوزیراعظم نے کیا، علامہ ساجد نقوی

جیونیوز پر نشرہونی والی خبر کے مطابق سعودی عرب سے واپس لوٹنے والے 2ہزار 8سو87مسافروں کوشناختی کارڈز پر غلط ایڈریس اور فون نمبرز بند ہونے کے باعث تاحال تلاش نہیں کیا جسکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ یہ وہ تکفیری دہشتگرد ہیں جو جعلی دستاویزات پر سعودیہ عرب گئے یمن جنگ میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر بائی روڈ آنے سے کوروناپھیلتا ہے تو بائی ائیر آنے سے بھی کورونا پھیلتا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور پاکستان میں ہونے والی ہلاکتوں میں پہلے ہی سعودی عرب کانام پہلے نمبر پر آرہا ہے، اب اس خبر نے ایک اور تہلکہ مچادیا ہے کہ سعودی عرب سے دہشت گرد بھی بڑی تعداد میں پاکستان پہنچے ہیں جن کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے تلاش کیا جارہا لیکن جعلی دستاویزات کے سبب ریاستی ادارے ان کی تلاش میں ناکام ہیں ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close