مقبوضہ فلسطین

شمال مشرقی بیت المقدس میں فوجی چیک پوسٹوں کا قیام

شیعت نیوز ؛فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے اقدامات اور اس کے سامراجی منصوبوں کے نتائج پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کا موقع ہاتھ سے نکل جائے گا۔
اس اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی اور بین الاقوامی سمجھوتوں کی پامالی سے اقوام متحدہ کی ساکھ اور وقار گرتا جا رہا ہے۔

فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کے حقوق کی جاری خلاف ورزی اور ان کی زمین و جائیداد کے قبضائے جانے کو فلسطینیوں کے خلاف صیہونی غاصبوں کی ایک مسلط کردہ جنگ قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور منظم جرائم کا جائزہ لیتے ہوئے موثر طور پر اقدامات عمل میں لائے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close