اہم ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم سے شیعہ سنی جید علمائے کرام کے وفد کی ملاقات، لاک ڈاؤن پر مکمل تعاون کی یقین دہانی

جس میں مکتب تشیع کی نمائندگی مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کی

شیعت نیوز: وزیراعظم عمران خان سے جید علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم عمران خان سے جید علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی، جس میں مکتب تشیع کی نمائندگی مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ دیگر علمائے کرام میں حامدالحق حقانی، غلام محمد سیالوی، مولانا طاہر اشرفی، پیر سلطان فیاض الحسن، پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمن، حنیف جالندھری شامل تھے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، مفتی گلزار نعیمی، چراغ دین شاہ اور مولانا ضیاء اللہ شاہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اوریا مقبول جان کے آئیڈیل ترکی میں کورونا وائرس سے 82ہزار افراد متاثر جبکہ2ہزار17افراد ہلاک

ملاقات میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی موجود رہیں، جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی نے بھی شرکت کی۔ علمائے کرام کی جانب سے وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، علمائے کرام کے وفد نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کا موقف حقیقت پسندانہ اور زمینی حقائق کے عین مطابق ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close