اہم ترین خبریںپاکستان

پیپلز پارٹی رہنماء کا مراسم عزاداری کے خلاف بیان،ملت جعفریہ کا شدید احتجاج

اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنماء شہناز انصاری نے نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی پارٹی کی کمزوری اور نااہلی کو چھپاتے ہوئے کہا کہ سندھ بالخصوص لاڑکانہ میں ایڈز کے پھیلانے وجوہات میں سے ایک عزاداری کا ماتم ہے۔

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنمااور ممبر صوبائی اسمبلی شہناز انصاری کی جانب سےمراسم عزاداری کے خلاف زبان درازی پر ملت جعفریہ کی جانب سے شدید احتجاج کیاجارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنماء شہناز انصاری نے نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی پارٹی کی کمزوری اور نااہلی کو چھپاتے ہوئے کہا کہ سندھ بالخصوص لاڑکانہ میں ایڈز کے پھیلانے کی وجوہات میں سے ایک عزاداری کا ماتم ہے۔

شہناز انصاری کے اس بیان پرملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

ملت جعفریہ نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے شہناز انصاری کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔

  بعض طاقتیں تہران اور اسلام آباد کے مابین تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں

دوسری جانب شہناز انصاری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں مراسم عزادری کے خلاف اپنے بیان کی معذرت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت سندھ بالخصوص پیپلزپارٹی کے مرکز لاڑکانہ اور ملحقہ شہروں میں ایڈز کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، جس پر پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جبکہ ایڈز کے حوالے سے کام کرنے والے ایک بین الاقوامی مشن کے ورکر کے مطابق سندھ میں ایڈز کے وائرس کی موجودی کی اصل وجہ ہم جنس پرستی اور جسم فروشی کی زیادتی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close