اہم ترین خبریںپاکستان

پی پی پی کی سندھ حکومت کی دوغلی پالیسی ،JDC کی میلاد کانفرنس پر پابندی، کالعدم سپاہ صحابہ کو میرپورخاص میں جلسے کی اجازت

ملک دشمن سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کو سیرت کمیٹی کے جعلی نام پر میرپورخاص میں فرقہ وارانہ جلسے کے انعقاد کی اجازت

شیعیت نیوز: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی منافقت آشکار، جے ڈی سی کے سالانہ بین الاقوامی بین المذاہب ومیلاد مصطفیٰؐ کانفرنس پر پابندی عائد جبکہ ملک دشمن سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کو سیرت کمیٹی کے جعلی نام پر میرپورخاص میں فرقہ وارانہ جلسے کے انعقاد کی اجازت ، میر پورخاص کے شیعہ سنی محب وطن ومحب رسالتؐ عوام کا حکومت سندھ سے کالعدم سپاہ صحابہ کی عشق مصطفیٰؐ ودفاع صحابہ کانفرنس پر پابندی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا تعصب کھل کر سامنےآگیا ہے ، سندھ حکومت نے ایک جانب بریٹو روڈ سولجر بازار میں 11ربیع الاول کو ملک کی نامور فلاحی تنظیم جے ڈی سی کی جانب سے منعقد ہ سالانہ بین الاقوامی بین المذاہب ومیلاد مصطفیٰؐ  کانفرنس کی تکفیری وناصبی تنظیموں کی ایماء پر این او سی کو آخری وقتوں میں منسوخ کردیا جبکہ اسی سندھ حکومت نے میر پورخاص کی تحصیل ڈگری میں ہزاروں بےگناہ پاکستانی شیعہ سنی مسلمانوں اور افواج پاکستان کے جوانوں کی قاتل جماعت کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کو سیرت کمیٹی کے جعلی نام پر علاقے میں فتنہ وفساد پھیلانے کیلئے عشق مصطفیٰؐ ودفاع صحابہ کانفرنس کی اجازت فراہم کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او اور ایم ڈبلیوایم کا مقصدوہدف ایک ہے،ہم چاہتے ہیں دونوں ایک دوسرےکوسپورٹ کریں، مرکزی صدر آئی ایس او

ذرائع کے مطابق 2نومبر بروزپیر کو شاہی بازار ڈگری ضلع میرپور خاص میں کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے منعقدہ عشق مصطفیٰؐ ودفاع صحابہ کانفرنس میں کراچی سے بدنام زمانہ دہشت گرد رب نواز حنفی نے خصوصی شرکت اور خطاب کرناہے ، یہ رب نواز حنفی جب بھی میر پور خاص کسی اجتماع میں آیا ہے اس نے فرقہ وارانہ منافرت کی آگ کو بھڑکانے کیلئے شر انگیز تقاریر کی ہیں، اسی نے بارہا اپنے خطبات میں شیعہ مکتب فکر کو کافر قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں توہین رسالت مآب ؐ ، جشن عید میلاد النبیؐ پرپاکستان کے ہندواورسکھ بھی سراپا احتجاج

ذرائع کا مزید کہاہے کہ اس پروگرام کا منتظم کالعدم سپاہ صحابہ کا مقامی سرغنہ مولوی نظیر احمدحیدری بھی فرقہ وارانہ منافرت کی ترویج میں ماہر سمجھا جاتاہے، اسی مولوی نظیر نے دو ماہ قبل محرم الحرام کے آغاز پر ریاستی اداروں کو خطوط لکھ کر نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی عزاداری کی جلوسوں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ یزید ملعون کی حمایت میں ریلیاں بھی نکالی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے یار سعودی عرب کی پاکستان کے خلاف نئی سازش، کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کے نقشے سے علیحدہ کردیا

میر پورخاص سے تعلق رکھنے والے محب وطن اور محب رسول ؐ اور اہل بیتؑ عوام نے سندھ حکومت کی جانب سے کالعدم سپاہ صحابہ کو فرقہ وارانہ جلسے کی اجازت فراہم کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ، عوام نے بلاول بھٹو ، وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کالعدم ملک دشمن جماعت کو اس اجتماع کے انعقاد سے روکا جائے جس سے علاقائی امن وامان کو خطرہ لاحق ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close