اہم ترین خبریںدنیا

نیتن یاہو کے گھر کے باہر ہزاروں اسرائیلیوں کا احتجاج ،استعفے کا مطالبہ زورپکڑگیا

شیعیت نیوز : غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف اپنے ملک میں ہی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مظاہرین نے نیتن یاہوکے گھر کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کردیا۔

کرپشن کے الزامات پر اسرائیلی وزیر اعظم کےاستعفے کا مطالبہ زورپکڑگیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں انصار اللہ یمن اسرائیل پر میزائل یا ڈرون حملہ کر سکتی ہے، عرب اخبار

اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے استعفے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر ’’ نیتن یاہو استعفیٰ دو‘‘ اور ’’ نیتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور نتیجتاً صیہونی مظاہرین اور پولیس آپس میں الجھ پڑے۔

یاد رہےکہ اسرائیلی وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں اور ملک بھر میں مظاہرین ان سے استعفے کا مطالبہ کرہےہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close