اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم اورپی ٹی آئی کے درمیان انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان، اسلامی تحریک کا انتظار

ہم پر شدید پریشر تھاکہ ہم نے اپنی حیثیت سے بہت کم سیٹیوں پر ایڈجسٹمنٹ کی ہے تاہم ہمارا یہ فیصلہ بھی گلگت بلتستان کے عوام کی خاطر ہے، ناصرششیرازی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے درمیان گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات میں انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، وزیر اطلاعات شبلی فراز، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی اور مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران انتخابی اتحاد کے قیام اور مشترکہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔گلگت کے دو حلقے آئی ٹی پی کیلئے خالی رکھے گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اسلامی تحریک پاکستان کو بھی انتخابی اتحاد میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت نے طویل مشاورت کے بعد آج گلگت بلتستان الیکشن میں انتخابی اتحاد کی تشکیل کا باقائدہ اعلان کردیاہے ، اسلام میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہاکہ جی بی کے عوام کو تعلیم، صحت ، روزگار اور آئینی حقوق کی فراہمی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان کرتے ہیں۔ دونوں جماعتیں مل کر آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گی اور حکومت سازی میں بھی شریک ہوں گی، انہوں نے کہاکہ اس اتحاد میں ایک اور سیاسی جماعت اسلامی تحریک پاکستان کو شامل کرنے کیلئے مزاکرات جاری ہیں امید ہے کہ وہ بھی جلد اس اتحاد کاحصہ ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک بلتستان نے ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی سے اتحاد مسترد کردیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے کہاکہ ہم نے گلگت بلتستان کے عوام اور وہاں کے جغرافیائی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ون پوائٹ ایجنڈے یعنیٰ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کی فراہمی کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ پولیٹیکل ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ، ہم پر شدید پریشر تھاکہ ہم نے اپنی حیثیت سے بہت کم سیٹیوں پر ایڈجسٹمنٹ کی ہے تاہم ہمارا یہ فیصلہ بھی گلگت بلتستان کے عوام کی خاطر ہے ۔ ہم گلگت بلتستان میں مذہبی ہم آہنگی، اتحاد ووحدت ، سی پیک کی بروقت تکمیل اور وہاں کے محروم عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی استعماری قوتوں کا غلبہ ٹوٹ رہا ہے،طاقت کی ڈور امریکہ کے ہاتھوں سے نکلتی جا رہی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

آخر میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور پارلیمنٹری بورڈ کے صدر ارشد داد نےگلگت بلتستان کے24حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے نامزد مشترکہ امیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close