اہم ترین خبریںپاکستان

نام نہاد تحفظ بنیاد اسلام بل سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اہم موقف سامنے آگیا

یاد رہے کہ اس بل میں ایسی کئی شقیں تھیں جس پر اہل تشیع علما اور کمیونٹی نے اعتراض کیا تھا

شیعیت نیوز: پاکستان کے شیعہ سنی محبان اہل بیت علماءوعوام کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کے بعدپاکستان تحریک انصاف نے تحفظ بنیاد اسلام بل کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کسی ایسے کسی بل کی حمایت نہیں کرے گی جو فرقہ ورانہ تقسیم پیدا کرے۔ انہوں نے کہا ایسی قانون سازی ہونی چاہئے جو مختلف فرقوں کو آپس میں جوڑے۔ یاد رہے کہ اس بل میں ایسی کئی شقیں تھیں جس پر اہل تشیع علما اور کمیونٹی نے اعتراض کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چلاس میں سی ٹی ڈی کا لشکر جھنگوی/داعش کے کمانڈر کے گھر چھاپا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکار شہید

واضح رہے کہ ملک میں مذہبی منافرت پھلانے والایہ بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے جبکہ گورنر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ اس بل کو پاس کرانے کے پیچھے مرکزی کردار سپیکر قومی اسمبلی پرویز الہی ، تکفیری ملاں طاہر اشرفی اور کالعدم سپاہ صحابہ کےسرغنہ معاویہ اعظم ’ کا ہے۔ جبکہ گورنر پنجاب اس بل پر دستخط کرنے سے گریزاں ہیں۔اگر وہ اس کو واپس بھجوا دیتے ہیں اور پی ٹی آئی اسے دوبارہ حمایت نہیں دیتی تو ق لیگ مسلم لیگ ن سے رابطہ کرے گی جو بلا شبہ ن لیگ کے لئے ایک سخت فیصلہ کرنے کا وقت ہوگا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close