اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکزی نکتہ ہے ، اقلیتی کمشین میں کسی قادیانی کو شامل نہیں کیا ،پیر نورالحق

انہوں نے کہا کہ اقلیتی کمیشن میں کسی قادیانی کو شامل نہیں کیا گیا،ختم نبوت پرسمجھوتہ نہیں ہوسکتا

شیعت نیوز: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی مبینہ خبروں کے زیر گردش آنے کے بعد مذہبی طبقات کی جانب سے آنے والے درعمل کو کم کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں،علامہ ساجدنقوی

انہوں نے کہا کہ اقلیتی کمیشن میں کسی قادیانی کو شامل نہیں کیا گیا،ختم نبوت پرسمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہےکہ وفاقی کابینہ نے اقلیتی کمیشن کے ممبران کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت یوم علی ؑ پر وفاقی حکومت کے فیصلے کو تسلیم کرےگی،وزیر قانون بشارت راجہ

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اقلیتی کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ دو ہفتے قبل زیر غور آیا تھا وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ قادیانی کو بطور اقلیتی غیر مسلم ممبر بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی بیان کردہ ایس او پی کے تحت یوم علی ؑ پرمراسم عزا منعقد ہونگے، علامہ ناظرتقوی

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ معاملہ کے تمام پہلوؤں پر غور فکر کیا جائے گا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکزی نکتہ ہے اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہوگا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close