اہم ترین خبریںپاکستان

امریکہ ، سعودیہ، امارات اورصدام کی باقیات عراق کی حالیہ بدامنی کے ذمہ دارہیں، علامہ سید نیاز حسین نقوی

ان شاءاللہ عراقی عوام ان مذموم ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گے۔

شیعت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور بزرگ عالم دین علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ عراق میں ہونیوالی بدامنی کے ذمہ دار امریکہ ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور صدام حسین کی باقیات ہیں جو مقدس سرزمین کے عوام کو اپنے زیر اثر کرنا چاہتی ہیں۔ کیونکہ ایران کے زیر اثر آنے کی وجہ سے عراق کیخلاف سازشوں کا جال پھیلا دیا گیا لیکن عراقی عوام ان استعماری ہتھکنڈوں کو جانتے ہیں کہ بلوائیوں کی مذموم کارروائیوں کے پیچھے امریکی خواہشات ہیں۔ ان شاءاللہ عراقی عوام ان مذموم ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری دہشت گردوں کے میزائلی حملوں میں 23 شامی شہری جاں بحق اور زخمی

انہوں نے کہا کہ صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد امریکہ کو بڑی سرمایہ کاری کے بعد توقع تھی کہ عراق اس کے زیر اثر آ جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا اور عراق، ایران کے زیر اثر ہوگیا، حتیٰ کہ حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ جب چند ماہ پہلے ٹرمپ عراق میں قائم امریکی چھاونی پر امریکی افواج سے ملاقات کیلئے گیا تو عراق کے وزیراعظم اور صدر نے نہ صرف امریکی صدر سے ملاقات نہیں کی بلکہ احتجاج کیا کہ عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر وہ ملکی حدود میں داخل کیوں ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف امریکہ کو اتنا تکبر ہے کہ افغانستان میں ابھی چند دن پہلے ٹرمپ اپنے امریکی فوجیوں سے ملنے کیلئے گیا تو افغان صدر اشرف غنی خود ٹرمپ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close