اہم ترین خبریںپاکستان

آہ قاضی نیاز حسین نقوی ! پاکستان ایک نامور عالم دین اور مبلغ اسلام سے محروم ہوگیا

قاضی نیاز حسین نقوی گزشتہ چند روز سے ایران کے مقدس شہر قم کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

شیعیت نیوز:پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین اور مبلغ اسلام علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی مختصر علالت کےبعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت سے پاکستان ایک عظیم علمی شخصیت سے محروم ہوگیا۔ قاضی نیاز حسین نقوی گزشتہ چند روز سے ایران کے مقدس شہر قم کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

پاک فوج کے خلاف بھارتی وسعودی سازشیں عروج پر، نواز شریف اور فضل الرحمٰن مرکزی کردار

تفصیلات کے مطابق جامعۃ المنتظر لاہور کے سینیئر استاد اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی ایران کے مقدس شہر قم میں دارالفناءسے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے ۔ مرحوم سیاسی و مذہبی امور پر گہری نظر رکھتے تھے مختلف معاملات میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی ترجمانی بھی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں لاپتہ پاکستانی شیعہ افراد کی فہرست منظر عام پر، لواحقین کا حکومت سے مدد کا مطالبہ

سیاست میں بھی دلچسپی رہی سیاسی بصیرت کی بدولت مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات میں جامعہ کی نمائندگی کرتے رہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر بھی ملت جعفریہ کی موثر آوازتھے، حکومتی سطح پر مختلف کمیٹیوں اور نصاب کی تشکیل کے حوالے سے مختلف فورم کا حصہ رہے ، ان کا انتقال علمی دنیاکا ایک بڑا نقصان ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close