اہم ترین خبریںپاکستان

نصاب تعلیم میں ختم ِ نبوت سمیت 15 تجاویز شامل نہ کی گئیں تو تسلیم نہیں کریں گے، علامہ نیاز نقوی

انہوں نے کہا کہ دیگر مذہبی تنظیموں کی طرح وفاق المدارس الشیعہ نے بھی ختم ِ نبوت سمیت 15 تجاویز نصاب میں شامل کرنے کیلئے وزیر تعلیم اور متعلقہ شعبہ کو متعدد خطوط لکھے تھے

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اورملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ پرائمری جماعتوں کے اسلامیات کےنصاب میں شامل کرنے کیلئے وفاق المدارس کی طرف سے دی گئی ختم ِ نبوت سمیت 15 تجاویز شامل نہ کی گئیں تو نصاب تعلیم کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی ہم منصب سے ایران پر عائد پابندیاں اٹھوانےکیلئےتعاون پر اتفاق

وزیر تعلیم شفقت محمود کی وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ سے لگتا ہے کہ علما کی تجاویز پر توجہ نہیں دی گئی اور حکومت زبردستی نصاب تعلیم مسلط کرنا چاہتی ہے۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانچوں وفاق المدارس نے دینی امور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور تجاویز دی ہیں تاکہ نصاب تعلیم کیلئے ان پر عملدرآمد کیا جائے۔ علماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قومی نصاب کونسل کا نصاب وفاق المدارس الشیعہ کی سفارشات اور تجاویز شامل ہونے کی صورت میں ہی قبول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس،ڈاکٹرزکی ہدایات پر عمل اور اہل خیر حضرات متاثرین کی بھرپورمدد کریں، آیت اللہ سیستانی

انہوں نے کہا کہ دیگر مذہبی تنظیموں کی طرح وفاق المدارس الشیعہ نے بھی ختم ِ نبوت سمیت 15 تجاویز نصاب میں شامل کرنے کیلئے وزیر تعلیم اور متعلقہ شعبہ کو متعدد خطوط لکھے تھے۔ وفاقی وزیر تعلیم کی گذشتہ دنوں وزیراعظم کو بریفنگ سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ پہلی تا پانچویں جماعت کے اسلامیات کے نصاب میں وفاق المدارس الشیعہ کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کورونا مخالف عالمی جنگ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد جواد ظریف

حکومت فی الفور اس پر اپنی پوزیشن واضح کرے اور یہ بات مدنظر رکھے کہ علما کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی مسلط شدہ نصاب کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ اتحاد تنظیمات مدارس نے نیک نیتی کیساتھ نصاب سازی اور نظر ثانی کے کام میں تعاون کیا تھا، حکومت نصاب کے حتمی مسوّدہ کے بارے اتحاد تنظیمات مدارس کو اعتماد میں لے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close