اہم ترین خبریںایران

قائد اسلامی انقلاب کا امریکی اور برطانوی دشمنی سے چوکس رہنے پر زور

شیعت نیوز : قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکی اور برطانوی دشمنی سمیت یورپی حکومتوں کے اٹھائے گئے اقدامات کے مقابلے میں ہر طرح سے ملک کا خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز ہفتے کو ایرانی عدالتوں کے سربراہوں اور عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید مظلوم آیت اللہ بہشتی ، شہید قدوسی ، شہید لاجوردی اور عدلیہ کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ، اور حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے ماہرین اور تجربہ کار افراد کے تعاون سے عدلیہ کے ارتقاء کے سلسلے میں جدید دستاویز کے نسخہ کی تدوین کو گرانقدر اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: مناسب وقت میں اس دستاویز پر مشتمل پروگرامز کے متعلق عوام کو آگاہ کیا جانا چاہیے ، کیونکہ اس کام سے عدلیہ کے بارے میں عوام کے اندر مزید اعتماد بڑھے گا اور یہ کام اس سلسلے میں مؤثر ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ اگر ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں تو ملک دشمن عناصر جو بھی کریں ان کو شکست کا سامنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیریوں کی مدد کرنا ہمارا فریضہ ہے، علامہ شفقت شیرازی

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ وہ اپنے مقاصد پر عملی جامہ نہیں پہنا سکتے اور ایرانی عوام کو ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی سے بھی شکست اور پیچھے ہٹنے کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

انہوں نے غلامی اور نسل پرستی کی علامتوں کو اتارنے یا تارکین وطن کے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرنے سے متعلق امریکی صدرکی جانب سے 10 سال قید کی سزا دینے کے بیان کا حوالہ ہوئے فرمایا کہ یقینا اکثر مغربی فلموں میں ان غیر قانونی کارروائیوں کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔

قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ مغرب والے، حقیقت کے برعکس اپنے فلموں میں اپنی عدالتوں کو انصاف کی ٹھوس فراہمی کی جگہ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے میڈیا پروپیگنڈا اورعوام کی رائے میں شک و شبہ پیدا کرنے کے ذریعے ’’نظام میں کسی بھی اصلاح پسند تحریک کو بے اثر کرنے‘‘ کیلئے دشمن کی انتھک کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ تبدیلی پیدا کرنے کی راہ میں تمام عوامل اور عناصر سے نمٹنے کا واحد مؤثر طریقہ غیر فعال نہ ہونا، ثابت قدم رہنا، اللہ رب العزت پر بھروسہ کرنا اور بہادری سے تبدیلی کی راہ کو جاری رکھنا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں کوروناوائرس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے کوروناو ائرس کی روک تھام کے سلسلے میں وزارت صحت کے اہلکاروں کی خدمات گرانقدر ہیں لہذا عوام کو طبی ہدایات اور دستورات کے مطابق عمل کرنا چاہیے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے اہلکاروں کی مجاہدت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طبی ہدایات کی رعایت پر زوردیا ۔

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close